دوحہ (جیوڈیسک) ایک روزہ دورے پر قطر پہنچنے کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی، وزیراعظم اور وزیر داخلہ شیخ عبداللہ بن نصیر بن الخلیفہ الثانی، وزیر دفاع ڈاکٹر خالد ال عطایا اور قطری فورسز کے کمانڈر جنرل محمد بن علی الغنیم سے الگ الگ ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قطر میں موجود طالبان آفس کے ذریعے افغان مفاہمتی عمل میں سہولت دینے سے متعلق امور پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔
قطر کی قیادت نے دہشتگردی کے خاتمے اور خطے میں استحکام کے لئے پاک فوج کی کوششوں کو بھی سراہا۔