لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مفاد عامہ کے منصوبے تیز رفتاری اور اعلیٰ معیار سے جاری و ساری رہیں گے، فلاحی منصوبوں پر تنقید عوام کی ترقی و خوشحالی کی مخالفت ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لاہور میں جیل روڈ سگنل فری کوریڈور منصوبے کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پروزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ جیل روڈ سگنل فری کوریڈور منصوبہ پنجاب حکومت کے دیگر منصوبوں کی طرح شفافیت اور اعلیٰ معیار کا شاہکار ہے،فلائی اوور سے نا صرف وقت بلکہ ایندھن کی بھی بچت ہو گی۔
وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے منصوبے پر اعلیٰ معیار کے ساتھ کام کرنے پر ڈی جی ایل ڈی اے کو شاباش دی۔ وزیر اعلیٰ نے افتتاح کے بعد گلبرگ فلائی اوورکا دورہ بھی کیا۔