کراچی (جیوڈیسک) ڈاکٹر عاصم کیس میں رینجرز کا نارتھ ناظم آباد ضیا الدین ہسپتال میں چھاپہ، ہسپتال کے ریکارڈ کی چھان بین اور ملازمین سے پوچھ گچھ کی۔
ذرائع کے مطابق رینجرز کی بھاری نفری ایک بار پھر ضیا الدین ہسپتال نارتھ ناظم آباد پہنچی اور ہسپتال کے ریکارڈ کی چھان بین کی۔
ذرائع کے مطابق رینجرز سے ہسپتال کے ملازمین سے پوچھ گچھ بھی کی۔ ذرائع کے مطابق رینجرز نے ہسپتال میں ڈاکٹر عاصم کیس کی تفتیش کے حوالے سے چھاپہ مارا جس کے دوران ایڈمن اور بلنگ ڈیپارٹمنٹ کے شعبوں کے ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ضیا الدین ہسپتال سے کچھ ریکارڈ قبضے میں لیا گیا ہے۔