شاہ رخ نیازی اسسٹنٹ کمشنر قصور تعینات، شہریوں کا خیر مقدم

Kasur

Kasur

قصور (محمد عمران سلفی سے) شاہ رخ نیازی اسسٹنٹ کمشنر قصور تعینات، شہریوں کا خیر مقدم ، تفصیلات کمشنرآفس لاہور میں تعینات شاہ رخ نیازی کو اسسٹنٹ کمشنر قصور تعینات کر دیا گیا ہے جنہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے۔

واضح رہے کہ شاہ رخ نیازی اس سے قبل بھی اے سی قصور کے طور پر اپنے فرائض سرانجام دے چکے ہیں انکی پیش رو اسسٹنٹ کمشنر وردہ مشہود شورش کیخلاف کام میں عدم دلچسپی سمیت دیگر الزامات تھے خفیہ ایجنسیوں اور میڈیا کی رپورٹس پر ڈی سی او قصور سلمان غنی نے انہیں سرنڈر کیا ہے۔

نئے تعینات ہونیوالے اسسٹنٹ کمشنر شاہ رخ نیازی کے سابقہ دور میں ٹریٹمنٹ پلانٹ میں میگا کرپشن ،پٹواریوں کیخلاف غبن اور فراڈ کے بیشمار مقدمات ، شہرمیں ناجائز تجاوزات اور ٹینری ایریا میں آپریشن ، پرانے بس اڈا کی نیو بس ترمینل منتقلی سمیت شہریوں کی فلاح و بہبود کے درجنوں اچھے کام کئے گئے ، تاہم سیاسی پنڈتوں کیلئے اب انکی موجودگی میں کرپشن کی سرپرستی اہم سوال ہوگا۔