قصور کے عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے موٹر سائیکل گینگ کو پکڑنے پر پولیس افسران کو خراج تحسین

kasur

kasur

قصور (محمد عمران سلفی سے) سی آئی اے کی کارکردگی مثالی ہے، عوامی حلقے، قصور کے عوامی سماجی حلقوں نے موٹر سائیکل گینگ کو پکڑنے اور برآمدگی پر CIA پولیس افسران کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

پنجاب ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی چئیرمین میجر حبیب مئیو ،عمران اصغر ایڈووکیٹ ،معروف نعت خوان غلام علی عرفانی ،سید مظفر علی ایڈووکیٹ ،انیس احمد ودیگر نے گزشتہ روز CIA پولیس کے انچارج چوہدری محمد اشرف ،اور محرر اللہ وسایا کی انتھک محنتوں سے موٹر سائیکلیں چوری کرنے والے گینگ کو میڈیا کے سامنے پیش کرنے اور برآمد شدہ درجنوں موٹر سائیکلیں ورثاء کے حوالے کرنے پر انکو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اور امید ظاہر کی ہے کہ پولیس اسی طرح DPO قصور علی ناصر رضوی کی ہدایات کی روشنی میں ڈاکوئوں اور چوروں کیخلاف سرچ آپریشن جاری رکھے گی اور ضلع کو امن و خوشحالی کا گہوارہ بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔