کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) خصوصی افراد کو بنک عملہ کی جانب سے انتظامات مکمل نہ ہونے کے باعث رقم نہ مل سکی تفصیل کے مطابق گزشتہ روز تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کروڑ میں 58 خصوصی افراد کو خدمت کارڈ جاری کرنے کے موقع پر AC کروڑ تنویر یزدان خان سوشل ویلفئیر افیسر ملک مشتاق MS ڈاکٹر محبوب موجود تھے کروڑ ہسپتال میں ماہر امراض چشم ڈاکٹر شعیب انوار سرجن ڈاکٹر منیر نے مریضوں کو چیک کیا۔
بعد ازاں معزور افراد کو زونگ سمز جاری ہونا تھیں لیکن عملہ کے نہ پہنچنے کی وجہ سے پنجاب بنک کی جانب سے رقم نہ دی جاسکی اور آنے والے 28 معذور 4 بجے تک انتظار کے بعد واپس لوٹ گئے۔