نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت نےہریانہ میں ہنگاموں کے بعد معطل کی گئی سمجھوتہ ایکسپریس اور دوستی بس سروس کی بحالی کے لیے پاکستانی حکام کو کلیئرنس دے دی۔
بھارتی ریاست ہریانہ میں جاٹ برادری کے احتجاج اور ہنگاموں کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس اور دوستی بس سروس معطل کر دی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے کلیئرنس کے بعد دوستی بس کل صبح واہگہ کے راستے نئی دہلی روانہ ہو گی جبکہ سمجھوتہ ایکسپریس جمعرات کو معمول کے مطابق بھارت کے لیے روانہ ہو گی۔