وزیرستان (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف آپریشن ضرب عضب میں حصہ لینے والے جوانوں سے ملاقات کے لئے شوال چلے گئے۔ آرمی چیف کو آپریشن سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی۔
سالار ہو تو ایسا، اللہ اکبر، اللہ اکبر اک ولولہ تازہ، ہر دم تازہ دم، عزم و ہمت اور استقلال، ہر محاذ ہر جگہ جوانوں کے ساتھ، آرمی چیف آپریشن ضرب عضب میں حصہ لینے والے جوانوں سے ملاقات کے لئے شوال چلے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف آپریشن ضرب عضب میں حصہ لینے والے جوانوں سے ملاقات کریں گے۔
آرمی چیف دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں اگلے مورچوں کا بھی دورہ کریں گے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے شمالی وزیرستان سے بڑی تعداد میں دہشتگردوں کا صفایا کردیا گیا ہے۔
گزشتہ روز بھی خفیہ معلومات پر جیٹ طیاروں کی بمباری سے دتہ خیل کے قریبی علاقے میں 15 دہشت گرد ہلاک اور 8 ٹھکانے تباہ کئے گئے۔ آرمی چیف کو دورے کے دوران صورتحال پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔