نئی دہلی (جیوڈیسک) غداری کے مقدمے میں ملوث دہلی کی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے دو طلبہ نے پولیس کو گرفتاری دے دی۔ دونوں سے 5 گھنٹے تک پولیس نے پوچھ گچھ کی۔
ان دو طلبہ سمیت یونیورسٹی کے 5 طالب علموں کے خلاف غداری کا مقدمہ درج ہے۔ گزشتہ روز دونوں طلبہ نے عدالت میں سیکیورٹی کیلئے درخواست دی تھی ،جس پر عدالت نےانھیں قانون کے مطابق گرفتاری دینے کا حکم دیا تھا۔
دونوں سے متعلق پولیس کی تفتیشی رپورٹ کو دلی پولیس کے سربراہ اور وزارت داخلہ کو بھی بھیجاجائے گی۔ 9 فروری کو افضل گرو کی برسی کے موقع پر یونیورسٹی میں بھارت مخالف نعرے لگائے جانے پر کئی افراد کے خلاف غداری کے مقدمے درج کئے گئے تھے۔