جدہ (جیوڈیسک) اسلامی تعاون تنظیم نے افغان علماء سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیو کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ کابل میں او آئی سی کے زیراہتمام پولیو کے خاتمے کیلئے بین الاقوامی علماء کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں افغانستان کے علاوہ دنیا بھر سے 100 نمایاں علماء نے شرکت کی۔
کانفرنس کا اہتمام او آئی سی کی ذیلی تنظیم اسلامک ایڈوائزری گروپ نے کیا تھا۔کانفرنس سے افتتاحی خطاب میں او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل محمد نعیم خان نے بچوں کو موزی مرض سے بچانے کیلئے علماء کی اہمیت کا احاطہ کیا۔انہوںنے او آئی سی کے اس عزم کو دہرایا کہ رکن ممالک سے موذی مرض کے خاتمے کیلئے بھرپور کوشش کی جائے گی۔
کانفرنس سے افغانستان کے وزیرصحت ڈاکٹر فیروزالدین فیروز اور افغان صدر کے خصوصی مشیر برائے صحت ڈاکٹر فدا اللہ کاکل سمیت دیگر نمایاں شخصیات نے بھی خطاب کیا۔ ﷰاسلامک ایڈئزری گروپ 2014ء میں نمایاں علماء کی مشاورت سے قائم کی گئی تھی۔اس گروپ میں جامعہ الازہر ،آئی ڈی بی، بین الاقوامی اسلامی فقہ اکیڈمی سمیت مسلم دنیا کے اسلامی اسکالرز شامل تھے۔
اسلامک ایڈوائزری گروپ میں نمایاں شخصیات میں ڈاکٹر صالح بن عبداللہ بن حمیدصدر آئی آئی ایف اے، ڈاکٹرعبدالمحسن القاسم امام مسجد نبوی مدینہ منورہ، ڈاکٹراحمد الطیب امام لازہر الشریف،عیاد امین مدنی سیکرٹری جنرل او آئی سی ا ور ڈاکٹر احمد محمد علی صدر آڈی بی شامل ہیں۔ کانفرنس میں زور دیا گیا کہ علماء اور مذہبی شخصیات افغانستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے عالمی کوششوں میں مدد کریں۔