کراچی (پ ر) مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے ناظم صدیق شیرازی، ترجمان عنایت اللہ فاروقی اور ایم ایس او شمالی زون کے ناظمین عافیت صدیقی اور احمد جروار نے اپنے مشتر کہ بیان میں کہا کہ تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کے حوالے سے ڈی ۔سی دفاتر میں ایمر جنسی رسپانس سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ انتھائی خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے فیصلوں اور سیکورٹی پلان پر عملی اقدامات سے دشمن کے نا پاک عزائم خاک میں ملنے والے ہیں۔شمالی زون کے ناظمین عافیت صدیقی اور احمد جروار نے کہا کہ اسکول، کالجز، یو نیورسٹیز اور مدارس کی سیکورٹی مزید بہتر سے بہتر بنائی جائے تاکہ طلبہ بلا خوف و خطر اپنی تعلیم جاری رکھ کر ملک و ملت کے مستقبل کو روشن کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔