کراچی (جیوڈیسک) شرجیل میمن کی درخواست پر نیب نے سندھ ہائی کورٹ میں جواب داخل کیا ہے کہ اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے شرجیل میمن نے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا۔
نیب نے عدالت میں اپنے جواب میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ شرجیل میمن کے خلاف پانچ ارب روپے کی کرپشن کے الزام پر انکوائری جاری ہے، محکمہ اطلاعات میں اشتہارات کی تقسیم میں اربوں روپے کی کرپشن سامنے آئی ہے۔
نیب نے اپنے جواب میں مزید کہا ہے کہ محکمہ اطلاعات کی ڈائریکٹر زینت جہاں کی تحریری شکایت پر شرجیل میمن کے خلاف کارروائی جاری ہے۔
شرجیل میمن نے 7 اشتہاری کمپنیوں کو 5 ارب روپے کے اشتہارات کی منظوری دی، 5 ارب کے اشتہارات میں سے 3 ارب روپے خورد برد کیے گئے، شرجیل میمن اور انعام اکبر کے نام ای سی ایل میں ڈال چکے ہیں۔