آزاد کشمیر: 2016ء کے عام انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق جاری
Posted on February 24, 2016 By Majid Khan مقامی خبریں, میرپور / کشمیر
Justice Ghulam Mustafa Mughal
مظفر آباد (جیوڈیسک) چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس غلام مصطفے مغل کی زیر صدارت اجلاس میں سیاسی جماعتوں نے نئے انتخابی ضابطہ اخلاق پر اتفاق کر لیا۔
ضابطہ اخلاق کے مطابق اسلحہ کی نمائش، وال چاکنگ، بڑے بینرز آویزاں کرنے اور لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی ہو گی۔
ایک امیدوار زیادہ سے زیادہ 20 لاکھ روپے تک انتخابی اخراجات کر سکتا ہے۔ انتخابی مہم کے دوران سرکاری وسائل استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com