ملتان (جیوڈیسک) غریب آباد کے رہائشی 18 سالہ شایان کو سر درد اور بخار میں مبتلا ہونے کے باعث اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث نوجوان دم توڑ گیا۔
جس پر نوجوان کے ورثاء اور اہل علاقہ نے انتظامیہ اور ڈاکٹرز کے خلاف اسپتال کے سامنے احتجاج کیا اور سڑک بلاک کر دی۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ اسپتال انتظامیہ مبینہ غفلت کے مرتکب ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کرے۔
پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو منتشر کر دیا۔