کراچی (جیوڈیسک) آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ کے مطابق سی این جی پمپ مالکان کے گروپ پر مشتمل کمپنی یو جی ڈی سی کو ایل این جی درآمد کا لائسنس اوگرا نے جاری کر دیا ہے جس سے پنجاب میں سی این جی سیکٹر کی بحالی کی امید ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گیس کی عدم فراہمی کے باعث پنجاب میں سی این جی سیکٹر بند تھا۔ صوبے بھر کے 2200 اسٹیشنز میں لگ بھگ 300 پمپ مالکان نے تو اس سیکٹر کو خیر باد کہہ دیا تھا۔
انھوں نے مزید کہا کہ صرف پنجاب میں سی این جی سیکٹر میں 350 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جا چکی تھی اور حکومت کی جانب سے لائسنس کے اجراء سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری ڈوبنے سے بچ جائے گی اس کے علاوہ صوبے کے عوام کو سستے ایندھن کی فراہمی بھی ممکن ہو سکے گی۔