کابل (جیوڈیسک) روس نے دس ہزار رائفلز بطور تحفہ افغانستان کو دی ہیں، رائفلز کے ساتھ گولیوں کے راؤنڈ بھی دیئے گئے ہیں۔
افغان حکام کے مطابق روس کی جانب سے افغانستان کو اسلحے کی فراہمی دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی معاہدے کے تحت کی گئی، حکام کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے تحفہ دینا دونوں ممالک کے درمیان گہرے روابط کا مظہر ہے، اس موقع پر روسی سفیر کا کہنا تھا کہ روس دہشتگردی کے خلاف نبردآزما افغانستان کے ساتھ ہے۔