لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کو آرمی چیف سے متعلق ایسا ہی بیان زیب دیتا ہے، اینٹ سے اینٹ بجانے کا سابقہ بیان ٹھیک نہیں تھا ۔پنجاب میں خواتین بل اچھا ہے۔ میاں بیوی میں تعلقات مزید خوشگوار ہوں گے۔
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفت گو کرتےہوئے رانا ثناءاللہ کا کہنا تھاکہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع پر بحث کرنا غیرآئینی ہے۔پیپلز پارٹی اسمبلی میں قرارداد لائی تو تھوڑی ترمیم کے بعد ایوان میں پیش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کا آرمی چیف کی مدت میں توسیع سے متعلق موجودہ بیان درست ہے ،اینٹ سے اینٹ بجانے والا پہلا بیان ٹھیک نہیں تھا ،فوج کی بطور ادارہ ہم سب کو عزت کرنی چاہیے۔
خواتین بل سے متعلق سوال پر رانا ثناء کا کہنا تھا کہ مرد گھروں میں صلح پسندی کی عادت ڈالیں ،بل سے میاں بیوی کے تعلقات میں بہتری آئے گی۔