معافی چاہتا ہوں! پیٹرسن کا اردو میں ٹویٹ

Paterson

Paterson

دبئی (جیوڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کیون پیٹرسن نے سوشل میڈیا پر چاہنے والوں سے معافی مانگ لی لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ معافی اردو میں مانگی گئی ہے۔

انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘بہت پریشان ہوں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے چاہنے والوں سے معافی چاہتا ہوں۔

اگلے سال اور اچھا کھیلیں گے۔ یادر ہے کہ انگلش بلے باز نے ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کو فائنل تک پہنچانے میں اہم کردار نبھایا تھا۔