کراچی (جیوڈیسک) شہر قائد کے شہریوں کیلئے سفر کی بہتر اور تیز ترین سہولت کے لئے گرین لائن منصوبے کا سنگ بنیاد آج رکھا جائے گا۔
منصوبے کی افتتاحی تقریب کے لئے ناظم آباد کے انو بھائی پارک میں تیاریوں کو حتمی شکل دے دی جا رہی ہے۔ ایک سال میں مکمل ہونے والے گرین لائن منصوبہ 17 کلو میٹر طویل ہے۔ جس پر 16 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔
منصوبے کے لیے فنڈز وفاقی حکومت فراہم کرے گی۔ منصوبے کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کے لئے وزیراعظم نواز شریف آج کراچی پہنچیں گے۔