میرپور (جیوڈیسک) میرپور کے شیر بنگلا سٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں سری لنکا نے متحدہ عرب امارات کو 14 رنز سے شکست دیدی ہے۔ یو اے ای کی جانب سے ایس پی پٹیل کامیاب بلے باز رہے جنہوں نے 37 رنز بنائے اس کے علاوہ کوئی اور بیٹسمین خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا۔
متحدہ عرب امارات کی ٹیم نے مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے ملنگا کامیاب بولر رہے جنہوں نے 26 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کولسکیرا کے حصے میں تین وکٹیں آئیں جبکہ ہیراتھ نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
اس سے قبل متحدہ عرب امارات نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ سری لنکا کی جانب سے چندی مل اور دلشان نے اننگز کا آغاز کیا۔ دونوں اوپنرز کے علاوہ کوئی اور بلے باز متحدہ عرب امارات کے بولرز کا کھل کر سامنا نہ کر سکا۔ چندی مل نے 50 جبکہ دلشان نے 27 رنز کی اننگز کھیلی۔
سری لنکا کے 8 کھلاڑیوں نے مقررہ بیس اوورز میں 129 رنز بنائے۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے امجد جاوید کامیاب بولر رہے جنہوں نے 25 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس کے علاوہ محمد نوید اور محمد شہزاد 2، 2 جبکہ روحان مصطفیٰ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔