بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے دارالحکومت بیجنگ نے نیویارک کو مات دے دی اور ایسے شہر کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا جہاں دنیا بھر میں سب سے زیادہ ارپ پتی افراد بستے ہیں۔
بیجنگ پہلی بار نیو یارک کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کا سب سے زیادہ ارب پتی افراد کا شہر بن گیا ہے، چین کی ایک مقامی فرم ہرن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا کہنا ہے کہ بیجنگ میں اس وقت ارب پتی افراد کی تعداد ایک سو ہے جبکہ نیویارک میں ایسے افراد کی تعداد 95 ہے۔
اس فہرست میں چین کا تجارتی مرکز شنگھائی پانچویں نمبر پر ہے، چین کے ارب پتی افراد کی دولت کا تخمینہ 14 کھرب ڈالر لگایا گیا ہے۔