میر پور (جیوڈیسک) شاہین ایشیا کپ ٹی 20 کی بڑی جنگ میں بھارتی سورماؤں پر جھپٹنے کو تیار۔ بوم بوم آفریدی کی قیادت میں پاکستان نے ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کرنے کی تیاری کر لی۔
بھارت کو عالمی کپ جتوانے والے کپتان دھونی کو زیر کرنے کیلئے گرین شرٹس کی امیدیں اپنے جارح مزاج کپتان سے وابستہ ہیں۔
محمد حفیظ، عمر اکمل، شرجیل خان اور شعیب ملک حریف ٹیم کے بولرز کی دھلائی کیلئے ہیں بیتاب۔ محمد عامر اور وہاب ریاض کی شاندار فارم بھارتی بلے بازوں کی قابلیت کا بھی ہو گا امتحان۔
عالمی کپ 2015 کے بعد ایشیائی کرکٹ کے دو بڑے ڈان کل شام ساڑھے چھے بجے ڈھاکہ میں ایک دوسرے پر جھپٹیں گے۔