کراچی (جیوڈیسک) تھائی لینڈ کے کونسل جنرل نے کراچی چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر تھائی کونسل جنرل کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ 2016ء کے آخر میں ہونے کا امکان ہے۔
معاہدے کے نتجے میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کا حجم جو اس وقت 1 ارب ڈالر سے زیادہ ہے، مستقبل میں اس میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی تاجروں کو تھائی لینڈ کے ویزے جاری کئے جائیں گے جبکہ ویزے کے حصول میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں بزنس کمیونٹی کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔