نئی دلی (جیوڈیسک) مولانا مسعود اظہر کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کے لیے بھارت نے اقوام متحدہ کو باقاعدہ درخواست دے دی۔
حکومتی ذرائع کے حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت نے جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کا نام اقوام متحدہ کی پابندیاں لگانے والی کمیٹی کو دے دیا ہے۔
گزشتہ روز ترجمان وزارت خارجہ وکاس سوارپ نے بھی کہا تھا کہ مسعود اظہر کا نام اقوام متحدہ کو دینے جارہے ہیں، اس سے قبل بھی بھارت کی مولانا مسعود اظہر پر پابندی لگوانے کی کوشش چین نے ناکام بنا دی تھی۔