سکھر (جیوڈیسک) پیپلزپارٹی ورکرز کی رہنما ناہید خان نے کہا ہے کہ وہ عزیر بلوچ کو ذاتی طور پر نہیں جانتیں، عزیر بلوچ کی باتیں میڈیا پر سنی ہیں۔
سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناہید خان نے کہا کہ عزیر بلوچ جب عدالت کے سامنے 164 کا بیان قلمبند کرائے گا تب وہ کوئی تبصرہ کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو قتل کے حوالے سے جب بھی عدالت انہیں بلائے گی وہ ایمانداری سے وہ سب کچھ بتائیں گی جو اُن کو معلوم ہے۔
ناہید خان کا کہنا تھا کہ جمہوری اداروں کو مضبوط کرنے کے لئے ضروری ہے کہ پارٹیوں کے اندر جمہوریت ہونی چاہیے، پارٹی میں جمہوریت تب ہو سکتی ہے جب خاندانی جاگیریں نہ بنائی جائیں۔