صوبائی سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امور بشری امان کا قصور کا دورہ

قصور (محمد عمران سلفی سے) پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں صوبائی سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امور بشریٰ امان کا قصور کا دورہ ‘تعلیمی اداروں میں سیکورٹی کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی سیکرٹری انسانی حقوق و قلیتی امور بشریٰ امان نے گزشتہ روز ڈی سی او قصور سلمان غنی ، ڈی پی او سید علی ناصر رضوی ،ای ڈی او ایجو کیشن ذوالفقار علی اور دیگر افسران کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پبلک سکول اینڈ بلھے شاہ ڈگری کالج ،گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ گرلز کالج اور گورنمنٹ ہائی سکول حاجی فرید روڈ قصور کا دورہ کیا اور سیکورٹی کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ڈی پی ایس سکول دورہ کے موقع پر ایڈمنسٹریٹر محمد جہانگیر چوپڑہ ، گورنمنٹ گرلز کالج میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز محمد زاہد مان ،پرنسپل میڈم قزلباش اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں ای ڈی او ایجو کیشن ذوالفقار علی نے سیکورٹی کے حوالے سے کئے گئے تمام انتظامات پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر تعلیمی اداروں کے سربراہان نے صوبائی سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امور کو کنٹرول رومز ، سی سی ٹی وی کیمروں ،وائنٹیج پوائنٹس ،پینک بٹن ،چار دیواری اور اس پر لگی خار دار تاریں اور سیکورٹی گارڈز کی ٹریننگ کے حوالے سے تفصیلاًبریفنگ دی جس پر انہوں نے تعلیمی اداروں میں کئے گئے سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اورضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا۔

Bushra Aman Tour Kasur

Bushra Aman Tour Kasur

Bushra Aman Tour Kasur

Bushra Aman Tour Kasur