حبیب آباد (رشید احمد نعیم سے) صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اس سے وابستگی باعث فخر ہے ۔صحافیوں کو تنقید سے گھبرانے کی بجائے عوام کی فلاح و بہبود اور جرائم کے خاتمے میں اپنا کردار جاری رکھنا چاہیے۔
کیونکہ صحافت سلطنت کا چوتھا ستون ہے اور لوگوں کواس سے بڑی امید یں وابستہ ہیں یہ میڈیا ہی ہے جس نے عوام کو شعور بخشا اور انہیں اپنے حقوق سے آگاہی ہوئی ۔صحافیو ں کو چاہیے کہ عوامی مسائل کو اجاگر کریں اور انہیں حل کرانے کے لیے جدو جہد جاری رکھیں اور جرائم کے خاتمے میں صحافی اپنا مثبت کردار ادا کریں اس لیے کہ صحافی معاشرئے کا اہم حصہ ہیں۔
اور انہوں نے پریس کلب حبیب آبا د کے صحافیوں کو یقین دلایا کہ حبیب آ باد میں امن و امان کی بگڑی ہوئی صورت حال پر بہت جلد قابو پا لیا جائے گا میں نے اس سلسلہ میں چوکی انچارج کو سخت ہدایات جاری کر دی ہیں کہ گشت کو بڑھایا جائے اور مشکوک عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہ کیا جائے۔
ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی پتوکی علی اختر انصاری نے عمرہ سے واپسی پر پریس کلب حبیب آباد میں یونین آف جرنلسٹ اور پریس کلب حبیب آباد کے عہدیداران رشید احمد نعیم،امجد علی چوہدری،ظفر اقبال ناصر،ملک محمد ظہور ،رمضان سیال۔غلام محی الدین۔شاہ محمد الحاج رائو امجدعلی عبدالتوب اور عرفان ریاض سے ایک خصوصی ملاقات میں گفتگو کرتے ہو ئیکیا۔