سری نگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں کشمیری طلباء کی نگرانی، پروفیسر اے آر گیلانی اور جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے طلباء کی گرفتاری کے خلاف مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی۔ طلبہ اور اساتذہ کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جانے کیخلاف ہڑتال کی کال حریت رہنماؤں نے دی تھی۔
مقبوضہ وادی میں کاروباری و تجارتی مراکز اور سرکاری دفاتر بند رہے۔ ٹریفک بھی معمول سے انتہائی کم رہی۔ ضلع کشتواڑ میں بھارتی ظلم و ستم اور بے گناہ شہریوں کی شہادت کے خلاف مظاہرے بھی کئے گئے۔
مودی سرکار نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں مقبوضہ کشمیر کی حمایت میں آواز اٹھانے پر کشمیر سے تعلق رکھنے والے پروفیسر اے آر گیلانی کو حراست میں لیا ہوا ہے۔