لاس اینجلس (جیوڈیسک) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں فلمی دنیا کے سب سے بڑے اور معتبر ایوارڈز آسکرز کی 88 ویں تقریب کی تیاریاں ڈول تھیٹر میں زور و شور سے جاری ہیں۔
رنگا رنگ تقریب کی تیاریوں کو آخری شکل دی جا رہی ہے۔ اداکار لینارڈو ڈیکیپریو رواں سال بہترین اداکار کے ایورڈ کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔ انہیں فلم “دی ریویننٹ” میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے پر منتخب کیا گیا ہے۔
ہالی فلم پنڈتوں کے مطابق سال کی بہترین اداکارہ کا تاج فلم “روم” میں جاندار اداکاری دکھانے والی امریکن اداکارہ لارسن کے سر سجے گا۔ دنیائے فلم کا سب سے بڑا میلہ میڈیا کی توجہ کا بھی مرکز ہے۔
تقریب میں فلمی ستاروں سمیت فلم انڈسٹری کی بڑی بڑی شخصیات شرکت کریں گی۔ رواں سال آسکر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی خواجہ سرا آرٹسٹ کو کسی کیٹیگری کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔