فیصل آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرور نے کہا ہے کہ وہ تحریک انصاف پنجاب کی صدارت کیلئے الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہیں، گورنر کاعہدے چھوڑنے کے بعد الیکشن لڑنے کے لیے دوسال انتظار کی شرط ان پر لاگو نہیں ہوتی۔
فیصل آباد میں پریس کانفرنس میں سابق گورنر پنجاب اور تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ حکومت کی بری کارکرگردگی کی وجہ سےپی ٹی آئی ہی اب لوگوں کی امیدوں کا مرکز ہے۔
ان کا کہناتھا کہ ملک میں اب بھی پٹورای ،تحصیلدار اور تھانیدار کلچر ہے، عام ادمی کو انصاف نہیں مل رہا،لیکن آئندہ الیکشن جب بھی ہوں پی ٹی آئی ہی جیتے گی۔