گجرات کی خبریں 28/2/2016

Gujarat

Gujarat

گجرات (جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کے سلسلہ میں پی ٹی آئی کے سینئر راہنما چوہدری علیم اللہ وڑائچ مٹھو گورالی نے مسلم بازار گجرات کا دورہ کیا جہاں پر ان کا استقبال پی ٹی آئی کے ممتاز رہنما عثمان بٹ ‘بابو بٹ’ صدر انجمن تاجران مہر اسلم مٹھو’ اور انجمن تاجران کے دیگر راہنمائوں نے کیا۔ وہ انٹرا پارٹی الیکشن کے سلسلہ میں ڈور ٹو ڈور گئے اور تمام دکانداروں سے فرداً فرداً ملاقاتیںکیں اور انہیں پی ٹی آئی کی ممبر شپ کے حوالہ سے بریفنگ دی اور پفلٹ بھی تقسیم کئے۔ اور تاجر برادری کو پی ٹی آئی کے بارے میں بریف کیا۔ اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے چوہدری علیم اللہ وڑائچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو ملک سے کرپشن’ غنڈہ گردی کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہیں اور پی ٹی آئی کا نعرہ عدالتی انصاف سے معاشی انصاف تک عوام کے دل کی آواز ہے۔ گجرات کے عوام جس طرح پی ٹی آئی کی انٹرا پارٹی الیکشن مہم کے سلسلہ میں تعاون کر رہے ہیں وہ قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے عثمان بٹ’ بابو بٹ اور ان کے رفقاء کار کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پی ٹی آئی کی مہم کو کامیاب بنایا۔ اس موقع پر چوہدری رضی’ سیٹھ بلال ایوب’ اکبر بٹ’ ملک محمد عثمان’ حاجی اشفاق مکہ والے ‘ آفتاب بٹ ‘ ناصر ڈار’ وزیر خاں’ دانش خان’ و دیگر بھی موجود تھے۔
…………………………
گجرات (جی پی آئی) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما چوہدری علیم اللہ وڑائچ مٹھو گورالی نے مسلم بازار حسین مارکیٹ میں ”احسان فیبرکس” کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ممتاز تاجر راہنمائوں ‘ مذہبی و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد موجود تھی۔ آصف بٹ اور محسن نے مہمانوں کا استقبال کیا۔
…………………………
گجرات (جی پی آئی) تبلیغ دین کی عالمی تنظیم تبلیغ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ روز محفل ذکر و در س تصوف ہوا۔ جس میں کثیر لوگوں نے شرکت کی اس روحالی محفل میں بہت پر کیف ذکر ہوا۔ امیر تبلیغ اسلامی حضرت علامہ مولانا الحاج محمد ابراہیم عاجز قادری نے دلوں کو ہلا دینے والا بیان کیا۔ بیان میں قبلہ پیر صاحب نے ارشاد فرمایا کہ انسان کی زندگی کا مقصد معرف الٰہی حاصل کرنا ہے۔ اس کیلئے اللہ تعالیٰ کی بندگی کرو۔ عبادت سے پہلے توبہ و استغفار ضروری ہے۔ حضور ۖ دن میں 100 بار استغفار فرمائے، لہٰذا ہمیں اپنے گناہوں پر ندامت و شرمندگی کے ساتھ آنسو بہا کر اسکی بارگاہ میں توجہ کرنی چاہئے جب توجہ کر کے عبادت کریں گے تو عبادت میں کیف و سرور حاصل ہو گا اور اللہ کی معرفت نصیب ہو گی آخر میں انہوں نے لوگوں کو تین روزہ اسلامی تربیت میں شرکت کی۔ دعوت پیش کی جوکہ 27-26-25 مارچ کو گجرات شہر میں منعقد ہو گی۔
…………………………
گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن کے سلسلہ میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں رجسٹریشن کمیٹی کے ممبران EDO ایجوکیشن کاشف طاہر’ وائس چیئرمین آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ مینجمنٹ ایسوسی ایشن شہزاد شفیق’ صدر آل پنجاب پرائیویٹ سکولز اینڈ مینجمنٹ ایسوسی ایشن طارق جاوید چوہدری’ و دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پر اجلاس میں مختلف سکولوں کی رجسٹریشن کی منظوری دی گئی۔ آرکیٹیکٹ شہزادہ عبدالمجید نے بھی شرکت کی۔
…………………………
گجرات (جی پی آئی) ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے درمیان سپورٹس فیسٹول منعقد کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے سربراہان سے اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم بٹ نے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین شہزاد شفیق شرقپوری اور صدر آل پنجاب پرائیویٹ سکول اینڈ کالجز ایسوسی ایشن طارق جاوید چوہدری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے’ کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور ضلعی حکومت ان تعلیمی اداروں کی سرپرستی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو ہر ممکن سہولیات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔ اس موقع پر پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی طرف سے شہزاد شفیق شرقپوری اور طارق جاوید چوہدری نے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی)پاکستان سے محبت کا سبق دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کی اولین ترجیح ہے۔ بچوں میں حب الوطنی اور اپنی ثقافت سے پیار کرنا سکھانے کے لئے دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کی انتظامیہ مختلف پروگرام منعقد کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس شہزاد شفیق شرقپوری نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے طلباء بہترین انسان بنیں اور اپنی ثقافت سے پیار کریں۔ ایڈمنسٹریٹر حافظ محمد طاہر نے کہا کہ دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس نے ہمیشہ منفرد کام کیا ہے اور کلچرل ڈے اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ پری سکول کے تینوں درجنوں پری نرسری، نرسری اور کے جی کے بچوں نے صوبہ پنجاب، سندھ، کے پی کے اور بلوچستان کی ثقافت کے حوالے سے رنگا رنگ پروگرام کئے اور مختلف ماڈلز اور نقشہ جات کے ذریعے بچوں کو معلومات فراہم کیں۔ مس مہوش کی نگرانی میں بچوں نے خصوصی پروگرام پیش کئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی) گجرات میں سنگت ڈویلپمنٹ فا و نڈیشن اورفافن کے اشتراک سے کمیونٹی انٹر فیس میٹنگ منعقد کروائی گئی جسِ میں میڈم نزہت ضلعی صدرپاکستان مسلم لیگ (ن)، ر خسانہ الہی ضلعی کوآرڈینیٹر پاکستان مسلم لیگ(ق)، ربیعہ شاہین ضلعی صدر (پی ٹی آئی) نے شرکت کی۔ رخسانہ الہی ( ضلعی کوآرڈینیٹر پاکستان مسلم لیگ(ق) اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا انتخابی عمل میں انتخابی اصطلاحات انتہائی نا گزیر ہیں ۔ ووٹر رجسٹریشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ ان کی پارٹی ووٹر رجسٹریشن کے حوالے سے کافی متحرک ہے اس بات سے اتفاق کیا کہ شناختی کارڈ بننے کے ساتھ ہی ووٹ رجسٹریشن بھی ہو جانی چاہیے۔ میڈم ربیعہ ضلعی صدر (پی ٹی آئی)نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہ کہنے کو تو الیکشن کمشن آزاد ہے مگر وہ اتنا آزاد بھی نہیں ہے ابھی بھی الیکشن کمشن پر سیاسی اثرات ہیں۔ جسِ کی وجہ سے بہت سے انتخابی مسائل پیدا ہوتے ہیں ۔ سلیم قاسم (ایڈووکیٹ ) نے حلقہ بندی پر بات کرتے ہوئے کہا حلقہ بندی اُس وقت تک ٹھیک نہیں ہو سکتی جب تک مردم شماری نہیں ہو جاتی ۔ اور مردم شما ری کے بعد ووٹر لسٹیں دوبارہ بنیں گی ۔ پھر مسئلہ حل ہوگا۔ اس کے علاوہ شہناز رفیق ڈسٹرکٹ کو آرڈینیٹر نے کہا پاکستان میں شہریوں کے تحرک برائے جمہوری حکمرانی کا پروگرام (CADGP کا مقصد ر محروم طبقات غریب ، مذہبی اقلییتں ، خواتین اور نوجوانوں کی نمائندگی کرنا ہے ۔ جواب دہی اور شفافیت کو فروغ دینے کا ساتھ ساتھ توجہ حقوق کے حامل اور ذمہ دار ان عہدیداروں کے درمیان نئے تعلقات بنانے اور موجودہ تعلقات کو مضبوط بنانا ہے تاکہ شہریوں کی آواز کو انتظامی ، ریگولیٹری اور قانون سازی میں اصطلاحات کے لئے ذریعہ بنا کر انتخابی ، قانون سازی اور مقامی گورننس میں بہتری لائی جاسکے۔ اس میں فوکس کیا گیا کہ ان محروم طبقات جن میں اقلیتیں بھی شامل ہیں کی ووٹ رجسٹرشن پر خصوصی توجہ دی جائے ۔ اور اس سلسلے میں سیاسی جماعتوں کا کردار بڑا اہم ہونا چاہے ۔ تا کہ وہ بھی اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر کے گورننس کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکیں ۔ افتخار بھٹہ ممبر ڈسٹرکٹ گورننس سپورٹ گروپ نے کہا سیاسی جماعتوں کو چاہیے کی اپنے آپ کو یونین کونسل کی سطح پر منظم کریں اور لوگوں میں خاص طور پر خواتین میں ووٹ کی اہمیت کے بارے میں شعور اُجاگر کریں ۔ اور الیکشن سے پہلے اپنے اپنے حلقوں میں ووٹرز کی ٹریننگ کروائیں ۔ تا کہ خواتین انتخابی عمل میں حصہ لے کر گورننس کو فروغ دیں ۔ اس انٹر فیس میٹنگ میں خرم صد یق ا یڈووکیٹ ، ڈاکڑ شکیل، رزاق غفاری عنصر پروین ، نسیم رفیق، سعید ملک، فرح دیبا، خرم شہزاد، عنبرین کنول ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر سنگت ڈویلمپنٹ نے شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) عطا اللہ چیمہ کے صاحبزادے وقاص احمدچیمہ کو MBBSکا امتحان پاس کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے راہنماسابق ممبر صوبائی کونسل نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے کیا انہوں نے کہاکہ لالہ موسیٰ کے ممتاز ماہر تعلیم سینئر صحافی عطا ء اللہ چیمہ کے بیٹے وقاص احمد چیمہ کےCMHلاہور میں MBBSکا امتحان پاس کرنے پر دلی طورخوشی ہوئی ہے جس پر عطاء اللہ چیمہ کو مبارک باد اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں وقاص احمد چیمہ مزید کامیابیاں حاصل کر کے اپنا اور اپنے والدین کا نام روشن کرنے کے ساتھ ساتھ انسانیت کی خدمت میں پیش پیش رہیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے پنجاب میں پارٹی کے تما م ونگز کے صدور کو بطور آ رگنائزر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے انہوں نے پارٹی کی تما م تنظیمں تتحلیل کر دی ہے جس کے بعد تما م ونگز کے صدور اپنے اپنے شعبوں کے آرگنائزر مقر ر کر دئیے گے ہیں۔ انہو ں نے وکلاء ونگز کے صدر عالمگیر ایڈوکیٹ ، ڈاکٹر ز ونگز کے ڈاکٹر عظیم لدین لکھوی، کسان ونگز کے تنویر اعظم چیمہ، علماء ونگز کے صاحبزادہ ندیم سلطان، یوتھ ونگز کے ذوالفقار پپن ،لیبر ونگز کے ساجدبلوچ،اقلیتی ونگز کے شہزاد الہٰی اور خواتین ونگز کی صدر خدیجہ فاروقی کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے شعبوں میں تنیظمی کام پورے کریں ۔#
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سٹی صدر محمد حنیف حیدری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے۔کہ این اے ١٠٤ چوہدری وجاہت حسین کے چاہنے والوں کا حلقہ ہے۔ ہر گھر چولہا جلانے کے دعوے دار پہلے گیس کی لوڈ شیڈنگ تو ختم کروا لیں۔ اور پھر بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہے، پینے کے لیے صاف پانی نہ ہے۔ان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے غریبوں کے چولہے جلے نہیں ، بلکہ ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔ غریب آدمی سے جینے کا حق چھین لیا گیا ہے۔ بھوک اور افلاس کی وجہ سے لوگ خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔ رہتی سہتی کثر یوٹیلٹی بلوں سے عوام کا کچومر نکال دیا گیا ہے۔ ہر طرف لوٹ مار اور کرپشن کا بازار سر گرم ہے۔ پورے ملک کی انڈ سٹری ان کی نالائیکیوں کی وجہ سے بند ہے۔ عجیب بات ہے کہ جھوٹی خبریں اور جھوٹے دعوے کرنے سے یہ لوگ گھبراتے نہیں۔ لیکن ان کو معلوم ہونا چاہیے کہ سچ ہمیشہ سچ ہوتا ہے جو سر چڑھ کر بولتا ہے۔ اور جھوٹ پھر جھوٹ ہوتا ہے ، جس کے پائوں نہیں ہوتے۔ اور ان لوگوں کو سمجھ لینا چاہیے کہ نواز شریف حکومت عوام کا اعتماد کھو چکی ہے۔ اور پھر سیانے ٹھیک ہی کہتے ہیں کہ بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی۔ آخر ایک دن اس کو چھری تلے آنا ہی ہوتا ہے۔اور اب وہ دن دور نہیں جب ، ن ، لیگ اور ان کی حواری حکومت ختم ہونے والی ہے، اور جاتی عمرہ کے یہ سوداگر اپنی نالائیکیوں کی وجہ سے فارغ ہو جائیں گے۔
۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ نیب کے اوپر ادارہ بنا کر مزید کرپشن کا ذریعہ کھول دیا ہے۔ نیب کے اوپر ادارہ بنانے کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔اداروں کی تعداد میں اضافہ ہوگااور انصاف کا عمل مشکوک ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کا انتخاب لیڈر آف دی ہائوس اور لیڈر آف دی اپوزیشن کے مشورے سے نہیں ہوا تھا۔ بلکہ صرف دونوں کی رضامندی اور فیصلے کے تحت ہوا تھا۔ اس میں یہ کہنا کہ نیب میں کوئی خرابی نہیں یہ بھی غلط تصور ہے۔ اس ادارے میں بھی کالی بھیڑیں موجود ہ ہیں۔ ان کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔ یہ بدیانت لوگوںکو فارغ کر کے با قردار نمائندوں کو لانا چاہیے۔ چودھر ی شجاعت حسین نے کہا کہ اداروں کے اوپر مزید ادارے بنانے سے کرپشن بڑھے گی۔ نیا ادارہ بھی کرپشن کے نت نئے طریقے نکالے گا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے نیب کو اپنے مدِ مقابل لا کر اپنی کمزوری کا اظہار کیا ہے۔ نیب میں جو غلطیاں وہ سمجھتے ہیںان پر چیئرمین نیب اور متعلقہ افسران کو بلا کر ان کی تنبیہ کرتے ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ نیب کے قانون میں تبدیلی لازم ہے۔ جو کہ قانون سازی کر کے بڑی آسانی کے ساتھ کی جا سکتی ہے۔ مگر اس وقت تبدیلی مناسب نہیں جب ن لیگ اور پی پی پی کابینہ میں اکھٹے تھے تب تبدیلی کیوں نہ کی۔اب پنجاب میں نیب کارروائی کررہی ہے تو اس کے کام میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔ پلی بارگنینگ کا قانون اور پلی بارگنینگ کے ذریعے حاصل ہونے والی رقم میں تفتیشی آفیسر کو بطور انعام (پرسنیٹج) دینے کا قانون بھی تبدیل ہونا چاہیے۔
ََََََ۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) سیکر ٹری ہیلتھ پنجا ب علی جا ن خا ن ، کمشنر گو جرا نوالہ عا مر جا ن اور ڈی سی او لیا قت علی چٹھہ نے میجر شبیر شریف شہید (نشان حیدر ) ہسپتا ل کنجا ہ کا دورہ کیا ۔ا س مو قع پر اسسٹنٹ کمشنر نو ر العین ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر طا ہر بشیر ، ڈی او پلاننگ محمد شا ہد اقبا ل ،ڈاکٹر زاہد مقصو د، ڈا کٹر عا بد غو ری ، ڈی ا و فا ریسٹ رضا انو ر شیخ،ڈی او بلڈنگ محمد یو نس و دیگر بھی مو جو د تھے ۔انہو ں نے ہسپتا ل کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا ۔ دورہ کے دوران کمشنر عا مر جا ن اور سیکر ٹر ی ہیلتھ علی جا ن خا ن نے ہسپتا ل میں مو جود طبی آلات او ر صفائی سمیت دیگر انتظاما ت کا جا ئزہ لیا اور مختلف وارڈو ں کے معا ئنہ کے دوران مریضوں سے انتظا ما ت اورہسپتا ل انتظا میہ بارے با ت چیت کی ۔ سیکر ٹر ی ہیلتھ پنجا ب اور کمشنر نے ہسپتا ل میں بہتر ین طبی انتظا ما ت پر ضلعی انتظا میہ کی کا وشو ں کو سرا ہا ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے سیکر ٹری ہیلتھ پنجاب،کمشنر گوجرانوالہ کو بریفنگ کے دورا ن بتا یاکہ مر یضو ں کو طبی سہو لیا ت کی فراہمی کے لیے محکمہ صحت اور انتظامیہ کے افسرا ن روزانہ کی بنیا دوں پر ضلع بھر کے ہسپتا لو ں اور مرا کز صحت کے دورے کررہے ہیں ،سٹا ف کی حا ضری کو سوفی صد یقینی بنا یا گیا ہے تا کہ عوا م کو ریلیف فرا ہم کیا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ایم این اے نوابزادہ مظہرعلی خاں ، ایم پی اے میجر (ر) معین نواز اور اے ڈی عرفان علی کاٹھیا کے ہمراہ سول ہسپتال جلالپور جٹاں کا اچانک دورہ کیا اورایمرجنسی میں دی جانیوالی سہولیات کاجائزہ لیا اس موقع پر ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے انچارج سول ہسپتال جلالپور جٹاں میں ادویات کی مفت فراہمی کے بارے میں دریافت کیا اور انجمن بہبودی مریضاں جلالپور جٹاں کو مزید فعال بنایا جائے تا کہ غریب اور مستحق مریضوں کو ادویات کی مفت فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔ڈی او بلڈنگ کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں وال سیلنگ اور لائٹنگ لگائی جائے اور ہسپتال میں تعمیر و مرمت جلد از جلد مکمل کیا جائے اور اس کو پرائیویٹ ہسپتال کے معیار کے مطابق بنایا جائے ۔ ڈی سی او نے کہا آئندہ جب میں اس ہسپتال کا دورہ کروں تو اس میں نمایاں تبدیلی نظر آنی چاہیے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ایم این اے نوابزادہ مظہرعلی خاں ، ایم پی اے میجر (ر) معین نواز اور اے ڈی عرفان علی کاٹھیا کے ہمراہ 2کروڑ 5لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے میونسپل ماڈل گرلز ہائی سکول جلالپور جٹاں کا افتتاح کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نور العین ، ای ڈی او طاہر کاشف ، شیخ شاہد انور ، محمد عرفان اقبال مرزا ، مہر ارشدمحمود ، محمد اعظم انصاری ، شاہد انور بٹ ، چوہدری اکرم وڑائچ و دیگر بھی موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ایم این اے نوابزادہ مظہرعلی خاں ، ایم پی اے میجر (ر) معین نواز اور اے ڈی عرفان علی کاٹھیا کے ہمراہ جلالپور جٹاں میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نور العین ، ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف ، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر طاہر بشیر ، ای ڈی او زراعت حافظ محمد جمیل ، ڈی او روڈز رائے محمد نواز ، ٹی ایم او خرم محمود ترہنگی ، شیخ شاہد انور ، حاجی ریاض ابراہیم دوست مخلص گروپ و دیگر سرکاری محکموں کے افسران و معززین شہر کی کثیر تعداد موجود تھی اس موقع پر جلالپور جٹاں کے رہائشیوں نے اپنے مسائل کی نشاندہی کی جن میں صفائی کے انتظامات ، سوئی گیس کی فراہمی ، واٹر سپلائی کی فراہمی ، جلالپور جٹاں ڈبل روڈ ، جلالپور جٹاں پارک ، ایل ای ڈی لائٹنگ ، نادرا فرنچائز ، ریسکیو1122ودیگر مسائل کی نشاندہی کی گئی جس پر ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے شہریوں کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر جلد از جلد حل کیے جائیں گے اور جلالپور جٹاں کے رہائشیوں کو تمام سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی ۔ ضلعی انتظامیہ کے تمام ادارے حکومت کے ویژن کے مطابق کام کرنے کے پابند ہیں جو ملازمین تنخواہ لیتے ہیں اور کام نہیں کرتے ان کی نشاندہی کی جائے یا تو گھر جائیں گے یا پھر کام کریں گے ۔ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ آپ کے منتخب کردہ نمائندے ترقیاتی کام کروا رہے ہیں جن میں شہباز پور پل ، جلالپور جٹاں سے کھاریاں روڈ ، جلالپور جٹاں تا یونیورسٹی آف گجرات کارپٹ روڈ، جلالپور جٹاں سے کڑیانوالہ روڈ جیسے میگا پراجیکٹس شامل ہیں جن میں کچھ منصوبوں پر کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ کچھ منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے حکومت پنجاب عوام کے فلاحی منصوبوں پر فنڈز فراہم کر رہی ہے ۔آخر میں ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کھلی کچہری میں شہریوں کی جانب سے پیش کیے گئے مسائل پر ایکشن لیتے ہوئے موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران کو ان کے حل کیلئے احکامات بھی جاری کیے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) سا بق ایم پی اے حا جی نا صر محمو د کی بھا و ج اور ایم پی اے حا جی عمر ان ظفر کی والد ہ کی وفا ت پر پنجا ب اسمبلی میں جاری سیشن اجلا س میں مر حو مہ کیلئے فاتحہ خو ا نی کی گئی ،اس موقع پر سپیکر پنجا ب اسمبلی را نا محمد اقبا ل نے حا جی عمر ان ظفر کی والد ہ کی و فا ت پر ان کی مغفر ت کیلئے فاتحہ خو ا نی کی اور دعا کی اللہ مر حومہ کو جنت الفر دوس میں اعلیٰ در جہ عطا فر ئے ،اجلا س میں دیگر ار کین اسمبلی بھی شر یک تھے ،جنہو ں نے بعد از اجلا س حا جی عمر ان ظفر سے ان کی والد ہ کی و فا ت پر اظہا ر افسو س کیا ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ممبر پنجا ب اسمبلی حا جی عمر ان ظفر نے پنجا ب اسمبلی کے با ہر میڈ یا سے گفتگوکر تے ہو ئے کہا کہ تر قیا تی منصو بو ں کی تکمیل حکو مت کا مشن ہے ،مسلم لیگ ن کی قیا د ت دعو ئو ں پر نہیں بلکہ عملی اقد اما ت پر یقین ر کھتی ہے ،انہو ں نے کہا کہ ما ضی میں حکمر انو ں نے قو می خز انے کو لو ٹ کر ملک کو د یو الیہ کر د یا ہے ،جس کی وجہ سے معا شی حا لت ابتر ہو چکی تھی لیکن میا ں بر ادران کی بہتر ین پا لیسیو ں کی و جہ ملکی معیشت کو بہتر بنا یا ہے ،حا جی عمر ان ظفر کا کہنا تھا وزیر اعظم میا ں نو از شر یف اور خا د م اعلیٰ میا ں شہبا ز شر یف کی کو ششو ں سے ملکی معیشت میں د ن بد ن بہتر ی خو ش آئند ہے ،جس ر فتا ر حکومت اقد اما ت کر ر ہی ہے اس سے ثا بت ہو ر ہا ہے کہ2017کے آخرتک ملک میں جا ر ی تو انا ئی کے بحر ان پر قا بو پا لیا جا ئے گا ،عو ام 2018میں سیا سی جما عتو ں کو ان کی کا ر کر دگی کی بنا ء پر ووٹ دینگے ،ایک سو ال کے جو اب میں ان کا کہنا تھا مسلم لیگ یکسا ںاحتسا ب کی حا می ہے احتسا ب ضرور ہو نا چا ہئے مگر کسی قا عد ے اور قا نو ن کے تحت ،اقتصا د ی را ہد اری کیخلا ف اند روانی اور بیر ونی سا ز شو ں کا ڈٹ کا مقا بلہ کر ینگے ،انہو ں نے کہا کہ مخا لفین ملک کو بہتر حا لت میں دیکھنا ہی نہیں چا ہتے ،ملک میں دہشت گر دی اور دیگرحا لت میں بہت نما یا ں تبد یلی آچکی ہے ،پا کستا ن میں اب ایک نئے دور کا آغا ز ہو چکا ہے ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) سا بق ایم پی اے حا جی نا صر محمو د کی بھا و ج اور ایم پی اے حا جی عمر ان ظفرکی والد ہ کی وفا ت پرفاتحہ خو ا نی کیلئے کمشنر گو جر انو الہ محمد عا مر جا ن ان کی ر ہا ئش گا ہ پر گئے ، اس موقع پر DCOلیا قت علی چٹھہ،ADCGعر فا ن علی کا ٹھیا ،ڈسٹر کٹ سپو رٹس آفیسر ند یم بٹ ،را جہ حبیب الر حمن ،چو ہدری ذولفقار اسلم ،را جہ طا ہر شیر و دیگر ر ہنما مو جود تھے ، انہو ں نے حا جی عمر ان ظفر سے ان کی والد ہ کی و فا ت پر اظہا ر افسو س کیا اور گہر ے د کھ اور غم کا اظہا ر کیا اور دعا کی اللہ مر حو م کو جنت الفر دوس میں اعلیٰ در جہ عطا فر ما ئے ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) آمنہ انجم رفیق میموریل ٹرسٹ اور ڈیسنٹ ویلفئیر سوسائٹی گجرات کے زیر اہتمام پاکستان کلیفٹ ہسپتال جی ٹی روڈ گجرات میں منعقدہ بریسٹ کینسر کلینک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فخر گجرات ڈاکٹر اعجاز بشیر صدر DWS نے کہا کہ خواتین میں چھاتی کا کینسر ایک مہلک بیماری ہے جس میں خواتین کی بڑی تعداد مبتلا ہے اگر ابتدائی مراحل ہی سے بریسٹ کینسر کو کنٹرول کر لیا جائے توا س کا علاج با آسانی ممکن ہے خواتین کو چاہیے کہ بریسٹ کینسر کے حوالے سے ہر ماہ خود اسکا چیک اپ کریں کسی پریشانی کی صورت میں بریسٹ کینسر کلینک اور سرجن سے رابطہ کریں کلیفٹ ہسپتال میں مریضوں کا فری علاج کیا جاتا ہے یا بہت معمولی مقدار میں خرچ وصول کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ رائل فین فیملی اور ڈیسنٹ ویلفئیر سوسائٹی کے تعاون سے بریسٹ کینسر کلینک میں بین الاقوامی معیار کی مشینر موجود ہے کلینک کی افتتاحی تقریب سے رائل فین کے ڈائریکٹر تیمور رفیق انجم ڈاکٹر خواجہ عارف رشید، عماد رفیق انجم ،فہد رفیق انجم ، محمد فیاض مرزا سابق صدر چیمبر آف کامرس گجرات ، مرزا اشفاق بشیر ڈیسنٹ فرنیچر ، ڈاکٹر مقصود زاہد ، میاں ہارون مسعود اور دیگر نے بھی خطاب کیا مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ بریسٹ کینسر آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے تاکہ خواتین کا اس مہلک مرض سے بچایا جا سکے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ضلع گجرات کی مختلف دینی جماعتوں جمعیت علماء اسلام جمعیت اشاعت توحیدوسنت مجلس احرار اسلام جمعیت اہل سنت والجماعت جمعیت طلبا اسلام جمعیت اہل حدیث تحریک خدام اہل سنت والجماعت وفاق المدارس العربیہ پاکستان نوجوانان توحیدوسنت جمعیت علماء پاکستان اور دیگر جماعتوں کے راہنمائوںمولانا مفتی جمیل الرحمن مولاناعطاء اللہ فاروقی مولانا پروفیسر اشفاق منیر مولاناپروفیسر غلام حیدر مولانا مقبول الرحمن مولانا ضیا ء اللہ ہاشمی مولانا احسان اللہ اشرفی مولانا عبداللہ اختر مولانا صاحبزادہ سید شفا ء اللہ بخاری علامہ حمید اللہ عثمانی مولانا عبدالوہاب عابدچودھری فیصل مقصود وڑائچ چودھری عمرامتیاز تارڑمولانا ضیاء اللہ شاہد مولانا قاری اعجاز احمد مولانا الیاس احمد مولانا غلام شبیرشاہدمولانا قاری لیاقت علی نقشبندی اوردیگرنے کہا کہ پنجاب اسمبلی سے خواتین کے حقوق کے نام پر پاس ہونے والا بل خاندانی نظام کو مکمل تباہ کر کے رکھ دے گاخواتین کے حقوق کے نام پر ایسے قوانین مسلط کرنا جس سے انسانیت کی تذلیل ہو کسی بھی صورت درست نہیں اسلام نے عورت اور مرد کو جو حقوق دئیے ہیں وہ کوئی مذہب اور قانون نہیں دے سکتا پاکستانی معاشرے میں عورت پر تشدد کے واقعات نہ ہونے کے برابر ہیں خواتین کے حقوق کے نام پر لایا جانے والا قانون ایک انتہائی غلط اقدام ہے جس سے معاشرہ عدم توازن کا شکار ہوگایہ بل اسلامی اور مشرقی روایات کے منافی ہے اس خاندان کے باہمی اعتماد اوروقارکو ٹھیس پہنچے گی حکومت اگر بنیادی انسانی حقوق کے قانون پر عمل درآمد یقینی بنا لے تو ایسے متنازعہ قانون کی ضرورت باقی نہ رہے ایسے قوانین مغرب کی خوشنودی کیلئے بنائے جا رہے ہیں قرآن و سنت کی تعلیمات پر علم درآمد ہی تمام مسائل کاحل ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔
کنجاہ (جی پی آئی) کجاہ پریس کلب2016کے سالانہ انتخابات جس میںمتفقہ طورپردرج ذیل عہدیداروںکاچنائوکیاگیاسرپرست اعلیٰ ایم زمان انجم،چیئرمین اعتاق احمدکٹھانہ،سرپرست چوہدری خضرحیات،صدرمحمدبلال بٹ،جنرل سیکرٹری وحیدسلیم،سینئرنائب صدراشتیاق احمدآفتاب،نائب صدرشفران اقبال،،جوائنٹ سیکرٹری ذیشان کپورصراف،وائس چیئرمین طیب حسین،چیئرمین مجلس عاملہ سیدزاہدحسین شاہ،سیکرٹری تقریبات صوفی جاویداقبال،فنانس سیکرٹری شاہ زیب باجوہ،پریس سیکرٹری شکیل ممتاز،سیکرٹری اطلاعات عمران قیصرمنتخب ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کنجاہ (جی پی آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کنجاہ کے صدرمہرطارق محمود،چیئرمین مرکزی انجمن تاجران حکیم لیاقت علی بٹ نے سابقہ وزیردفاع چوہدری احمدمختارکے بہنوئی پیپلزپارٹی کے راہنماشیخ اسلام کی وفات پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعاکرتے ہوئے کہاکہ غم ان لمحات میںہم شیخ اسلام کے خاندان کے ساتھ برابرکے دکھ کے شریک ہیںانہوںنے مزیدکہاکہ شیخ اسلام ایک غریب پرورملنسار،خوش اخلاق انسان تھے انہوںنے اپنی ساری زندگی فلاحی کاموںپرصرف کررکھی تھی آج وہ ہم میںموجودنہیںلیکن ان کی یادہمیشہ ہمارے دلوںمیںموجودرہے گی اوروہ پارٹی کاسرمایہ تھے اوران کی پارٹی خدمات کوکبھی فراموش نہیںکیاجائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کنجاہ (جی پی آئی) تھانہ کنجاہ کے علاقہ شاہجہانیاںکے قریب تین مسلح ڈاکوئوںنے دوافرادسے ہزاروںروپے نقدی اورموبائل لوٹ لیے تفصیلات کے مطابق کنجاہڑی کے رہائشی ذکاء اللہ اورمحمدانارگھرواپس آرہے تھے کہ شاہجہانیاںکے قریب تین موٹرسائیکل سوارمسلح ڈاکوئوںنے ان سے ہزارروںروپے نقدی اورموبائل چھین لیے کنجاہ پولیس نے نامعلوم افرادنے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کا قیام جہاں ناگزیر تھا وہاں خوش آئند بھی ہے ٹی وی چینلز اور ریڈیو کے نمائندے ایک پلیٹ فارم پر عوام کے مسائل اجاگر کریں گے ہم سید تنویر نقوی کی کاوش کی بھرپور تائید کرتے ہیں اور ان کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے ان خیالات کا اظہار سینئر صحافی نصراللہ چوہدری ایڈووکیٹ (ہمارا ٹی وی) نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب دور الیکٹرانک میڈیا کا ہے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے باہمی اشتراک سے مسائل کو احسن انداز میں اور بھرپور طریقہ سے اجاگر کیا جا سکتا ہے نصراللہ چوہدری نے مزید کہا کہ الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کھاریاں کا قیام خوش آئند ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) کھاریاں شہر میں پیشہ ور بھکاریوں اور بھکارنوں کی بھرمار۔ بھیک مانگتے وقت جہاں بے حیائی کو فروغ دیا جا رہا ہے وہاں شرفاء کی تذلیل بھی ان کا وطیرہ ہے جب کوئی ان کو بھیک نہیں دیتا تو اس کے ساتھ بدتمیزی کی جاتی ہے۔ بددعائیں دی جاتی ہیں حتیٰ کہ گالیاں تک بھی نکالی جاتی ہیں عوام اور تاجر برادری ان سے تنگ ہے انتظامیہ کوئی ایکشن نہیں لیتی۔ ایسا لگتا ہے کہ کھاریاں شہر پیشہ وار گداگروں کے لئے امریکا بنا ہوا ہے۔ عوامی تجارتی حلقوں نے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) ممتاز کاروباری شخصیت ایم ڈی امریکن شوز، نائب صدر ٹریڈ یونین گلیانہ روڈ کھاریاں طارق جاوید بٹ نے اپنے والدین مرحومین کی سالانہ برسی کا اہتمام کیا۔ خصوصی دعا مولانا مسعود احمد غازی نے کرائی۔ نمایاں طور پر شرکت کرنے والوں میں سرپرست ٹریڈ یونین حاجی شبیر حسین ملک، صدر مرکزی انجمن تاجران وگلیانہ روڈ چوہدری شوکت علی، کونسلرPTI چوہدری وقاص مجید، سینئر صحافی سید تنویر نقوی، حاجی ذوالفقار احمد، حسن طارق بٹ، نصیر احمد، چوہدری بشیر احمد سینئر نائب صدر ٹریڈ یونین گلیانہ روڈ کھاریاں اور دیگر کاروباری حضرات اور دوست احباب شامل تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) 27 ویں فری آئی کیمپ کے لئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے18 مارچ کو8 آر ڈی رسول برج اتفاق پیٹرولیم پر کیمپ لگایا جائے گا اور20 مارچ کو موضع ڈوگہ تہال میں کیمپ لگایا جائے گا۔ ڈاکٹر شفیق لودھی ماہر امراض چشم سرجری کریں گے مریضوں کا معائنہ بھی کریں گے جبکہ ڈاکٹر فاروق احمد چوہدری کھاریاں بھی دونوں کیمپوں میں خدمات سرانجام دیں گے ان خیالات کا اظہار بانی کیمپ ممتاز سماجی شخصیت اوورسیز پاکستانی ملک محمد اکرام اعوان ڈوگہ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں جگہوں پر فری چیک اپ، ادویات عینکیں اور فری آپریشن کے ذریعے لینز لگائے جائیں گے تمام اخراجات خود ادا کروں گا دکھی انسانیت کی بے لوث اور بلاتفریق زندگی کا مشن ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) یونین کونسل ڈوگہ اور یوسی بھگوال کا مشترکہ میگا پراجیکٹ کارپٹ روڈ تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہا ہے جو کہ M.N.A چوہدری عابد رضا کوٹلہ اور ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کوٹلہ کا عوام کے لئے بڑا تحفہ ہے ہم قائدین کے بے حد مشکور اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار نوجوان راہنما مسلم لیگ(ن) سیٹھ محمد ناصر ایوب رڑیالہ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کروڑوں روپے کے اس منصوبے سے متعدد دیہاتوں کے ہزاروں لوگ استفادہ حاصل کریں گے ڈوگہ سے براستہ مکوال، رڑیالہ، جھانٹلہ اور براستہ دھنگ بھٹیاں، پنڈی ہاشم تک تاریخی منصوبہ ہے جو کہ معیار کے ساتھ ساتھ تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) P.T.I آزاد کشمیر میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑے گی کامیاب جلسے نے دوسری سیاسی جماعتوں کے لیڈران کی نیندیں اڑا کر رکھ دی ہیں آزاد کشمیر کے عوام نے الیکشن سے پہلے ہی عمران خان کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے ان خیالات کا اظہار راہنما پی ٹی آئی چوہدری مختار احمد ڈھل نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ دور نہیں رہا کہ جب لالچ دے کر ووٹ حاصل کئے جاتے تھے اور ووٹوں والے صندوق اٹھا لئے جاتے تھے اب عمران خان نے عوام میں شعور بیدار کر دیا ہے ووٹر باشعور ہو چکے ہیں اور وہ ووٹ کاسٹ کرتے وقت یہ ضرور سوچیں گے کہ ان کے حق میں اور ملک کے لئے کون بہتر ہے انشاء اللہ آنے والے آزاد کشمیر کے الیکشن میں عوام پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں گے اور وہاں پر بھی K.P.K کی طرح PTI کی حکومت بنے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) کھاریاں کی وارڈ نمبر3 کے عوام اپنی فلاح و بہبود اور وارڈ کی تعمیر و ترقی کے لئے مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں گے اور بھاری اکثریت سے ووٹ دے کر تاریخ رقم کریں گے کیونکہ عوام جانتے ہیں کہ مسلم لیگ(ن) ہی ان کے لئے کام کر سکتی ہے ان خیالات کا اظہار راہنما مسلم لیگ(ن) کھاریاں سٹی حاجی محمد اسلم خان (کونسلر) نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوٹلہ برادران ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ اور ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کوٹلہ کھاریاں شہر کے لئے گرانقدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں گلیاں نالیاں بھی تعمیر ہو رہی ہیں پینے کا صاف پانی مہیا کیا جا رہا ہے تفریحی پارک اور پلے گرائونڈ آخری مراحل میں ہیں عوام اپنی تعمیر و ترقی کے لئے وارڈ نمبر3 کے عوام اس مرتبہ مسلم لیگ(ن) کو کامیاب بنائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی) پاکستان تحریک انصا ف کے سینئر رہنما عالمگیر خان نے کہا ہے کہ PTIچھوڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہو تا اور نہ میں پارٹی سے نا راض ہوں مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنمائوں کا جب تک رابطوں کا تعلق ہے تو سیاست میں ہو تے رہتے ہیں جمہوریت ہے ہر ایک ہر کسی کے پاس جا سکتے ہیں لیکن پارٹی سے نا راضگی کے بعد میں کوئی صداقت نہیں میں PTIمیں تھا اور آئندہ بھی رہونگا اور پارٹی کے مفاد کے لئے کام کرونگا انہوں نے کہا کہ عوامی حلقوں میں یہ با ت زیر گردش ہے کہ عالمگیر خان پارٹی چھوڑ کر دوسری پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں لہٰذا اس میں کوئی صداقت نہیں اور پارٹی چھوڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہو تا عمران خان کے قیادت میں ہم متحدہے اور پارٹی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی) 28فروری 2008کو حاجی بابا سکول میں خودکش دھماکے کو اج اٹھ سال مکمل ہوجائیںگے ،اس دھماکے کے نتیجے میں صحافی ابرار حسین کے والد حاجی غلام حسین نے بھی جام شہادت نوش کیا،دھماکہ اس وقت ہوا جب پولیس ڈپارٹمنٹ کے شہید ڈی ایس پی جاوید اقبال کی نمازہ جنازہ حاجی بابا سکول مینگورہ میں اداکی جارہی تھی اس دھماکے میں 56افراد شہید ہوئے تھے جن میں حاجی غلام حسین بھی شامل تھے شہید غلام حسین کے سواگواران میںانکے تین بیٹے صحافی ابرار حسین ،مراد،الیاس اور انکی ایک بیٹی بھی شامل ہے اس وقت کے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے حاجی بابا سکول کے قریب واقع چوک کو شہید حاجی غلام حسین کے نام سے منسوب کردیا۔