حلقہ این اے 107 کے تمام دیہاتوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔چوہدری عابد رضا

PML N

PML N

کوٹلہ ارب علی خان : مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی خدمت اور پاکستان کی فلاح و بہبود کے اہداف کے حصول میں کامیابی حاصل کر رہی ہے حلقہ این اے 107 کے تمام دیہاتوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار چوہدری عابد رضا ممبر قومی اسمبلی اور چوہدری شبیر احمد ممبر پنجاب اسمبلی نے ڈیرہ چوہدری عبدالمالک پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کیا انھوں نے کہا کہ حلقہ این اے 107میں تعلیم اور صحت کیلئے فنڈز کی فراہمی کے علاوہ گلیوں نالیوں کی تعمیر اور نکاسی آب جیسے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے بھی کوششیں کر رہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی حکومت نے بہتر منصوبہ بندی کے ساتھ ایسے اقدامات کیے ہیں جس سے پاکستان کی عوام کو دہشت گردی سمیت کئی دوسرے مسائل سے ریلیف ملا ہے مسلم لیگ ن کی حکومت اختیارات نچلی سطح پر منتقلی کے عمل کو مزید بہتر بنا رہی ہے جس سے وسائل کی منصفانہ تقسیم اور پسماندہ علاقوں کی ترقی میں مدد ملے گی اس موقع پر معززین کی کثیر تعداد بھی ڈیرہ چوہدری عبدالمالک پر موجود تھی۔