لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلی پنجاب ،شہباز شریف نے شوال میں شہید ہونےوالے کیپٹن سمیت 4 فوجی جوانوں کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
لاہور سے جاری بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قیمتی جانوں کا نذرانہ دینے والے شہداء قوم کے ہیرو ہیں، پوری قوم کو شہداء کی لازوال قربانیوں پر فخر ہے۔
وزیراعلی پنجاب نے شہداء کےاہلِ خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔