غلام محمد خان ساکنان شہر قائد کے روح رواں اظہر عباس ہاشمی کے انتقال پر افسوس کا اظہار

Karachi Shooting Ball Association

Karachi Shooting Ball Association

کراچی : سماجی و فروغ کھیل کے حوالے سے شہر قائد کی معروف شخصیت اور کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کراچی کے صدر حاجی غلام محمد خان نے ساکنان شہر قائد کے روح رواں پاکستان کے ادبی حلقوں کی معروف شخصیت اظہر عباس ہاشمی کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے سید اظہر عباس کی ادبی و ثقافتی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے حاجی غلام محمد خان نے کہا کہ اظہر عباس ہاشمی کہنہ مشق شاعر، ممتاز دانشور اور شفیق انسان تھے شہر قائد میں عالمی مشاعرہ کا انعقاد مرحوم کا مثالی کارنامہ ہے جو ہر سال منعقد کیا جاتا ہے۔

انہوں نے مرحوم کی خدمات کو شاندار الفاط میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اظہر عباس ہاشمی کی کمی ساکنان شہر قائد کے لئے مدتوں پوری نہیں کی جاسکتی ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔