بکھنگم پیلس (جیوڈیسک) نامور برٹش پاکستانی بزنس مین ضمیر چوہدری کو بکھنگم پیلس میں منعقدہ سرکاری تقریب میں شہزادہ چارلس نے کمانڈر آف دی آرڈر آف برٹش ایمپائر کے اعزاز سے نوازا ۔
ضمیر چوہدری کو یہ اعزاز اُن کی برطانوی معیشت کے لیے خدمات اور نمایاں سماجی کارکردگی کے اعتراف میں دیا گیا۔
ضمیر چوہدری کے زیر قیادت اُن کا کاروباری گروپ برطانیہ کی ہول سیل اور ریٹیل منڈی میں 300 ملین کی سرمایہ کاری کر چکا ہے۔ ضمیرچوہدری کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں اقتصادی اور تعلیمی میدان میں بھی سرمایہ کاری جاری رکھیں گے۔