کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گجراتی کے تحفظ و فروغ کیلئے گجراتی بولنے والی برادریاں نہ صرف گھر میں گجراتی رائج کریں بلکہ اپنے بچوں کو گجراتی بولنا سکھانے کے ساتھ ان کیلئے گجراتی پڑھنا اور لکھنا سکھانے کا بھی انتظام کریں جبکہ گجراتی بولنے والی کمیونٹی و جماعتوں کے زیر انتظام چلنے والوں نجی و فلاحی اسکولوں میں گجراتی پڑھانے کے انتظامات بھی کئے جائیں۔
یہ بات گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے گجراتی بولنے والی میمن ‘ کچھی ‘ کاٹھیاواڑی ‘ بوہری ‘ گجراتی ‘ اسماعیلی و یگر برادریوں اور ہندوودیگر کمیونٹی سے مردم شماری وخانہ شماری کے دوران اپنا اندراج کراتے ہوئے مادری زبان کے خانہ میں اپنی مادری زبان گجراتی لکھوانے کی اپیل کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ گجراتی کے تحفظ اور گجراتی بولنے والوں کے حقوق کے حصول کیلئے ایسا اسلئے ضروری ہے تاکہ پاکستان میں گجراتی بولنے والوں کی درست تعداد کا تعین ہوسکے ۔