کراچی (اسٹاف رپورٹر ) وزیراعظم میاں نواز شریف کی جانب سے عوامی سہولتوں کے نت نئے منصوبے شروع کئے جانے کی توصیف کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر رہنما امیر سولنگی ‘ سردار اکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی و دیگر نے کہا ہے کہ زیر اعظم پنجاب کے علاوہ سندھ ‘ بلوچستان اور سرحد کے شہری علاقوں کی ترقی کو ترجیح بنائے ہوئے ہیں جبکہ پنجاب سمیت دیگر صوبوں کے دیہی علاقے صوبائی اوروفاقی حکومت کی توجہ کے طالب ہیں مگر بوجوہ انہیں نظر انداز کیا جارہا ہے جو جمہوری روایات اور اسلام کے اصول مساوات کے منافی ہے۔
سولنگی رہنما ¶ں نے مزید کہا کہ وزیراعظم فوری طور پر تھر کی حالت زار پر توجہ دیتے ہوئے ترجیحی بنیادوں پر کیلئے پینے کے پانی‘ رعایتی نرخوں پر غذائی اجناس کی فراہمی اور صحت و علاج کی سہولیات کی فراہمی کے منصوبے شروع کرانے کے علاوہ تھر سمیت سندھ ‘ پنجاب ‘ کے پی کے اور بلوچستان کے تمام دیہاتوں میںیوٹیلٹی اسٹورز کے قیام اور ان پر تمام اجناس کی رعایتی نرخوں پر فراہمی یقینی بنائیں جبکہ دیہاتوں میں شہری طرز کی سہولیات کی فراہمی کے ذریعے دیہی عوام کے معیار زندگی کو بھی شہریوں کے برابرلانے پر توجہ دی جائے ۔