قوم کے محفوظ مستقبل کیلئے قربانی دینے والے عظیم ہیں ‘ این جی پی ایف

karachi

karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر )افواج پاکستان وطن عزیز کو پر امن و محفوظ بنانے کے ساتھ دنیا کو دہشتگردی کے عذاب سے نجات دلاکر مستقبل کے تحفظ کیلئے بے مثال جدوجہد میں عظیم و لازوال قربانیاں دے رہی ہیں جس کا اقرار و توصیف پوری قوم پر فرض ہے ۔ نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن کے آرگنائزر و چیئرمین عمران چنگیزی نے یہ بات شوال میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کاروائی کے دوران شہید ہونے والے فوجی افسر کیپٹن عمیر ‘حوالدار حاکم ‘ سپاہی حمید اور سپاہی راشد کی غائبانہ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ایم آر پی سربراہ امیر پٹی کی سرپرستی میں ہونے والے این جی پی ایف کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔

اجلاس میں این جی پی ایف کے چیئرمین و چیف عمران چنگیزی ‘ وائس چیئرمین فیصل خان ‘ صدر عقیلہ غوری ‘ جنرل سیکریٹری حاجی امیر علی خواجہ‘این جی پی ایف کے کارکنان و عہدیداران اورایم آر پی سربراہ امیر پٹی نے شرکت کی اور پاکستان کو دہشتگردوں سے پاک پر امن و محفوظ ریاست بنانے کی افوج پاکستان کی جدوجہد کی کامیابی کی دعا کیساتھ اس جدوجہدمیں شہید ہونے والوں کے ایصال ثواب و مغفرت کیلئے دعا کی جبکہ اجلاس میں قیام امن ‘ دہشتگردی سے نجات ‘ کرپشن وجرائم فری پاکستان اور پاکستانی قوم کے محفوظ مستقبل کیلئے عسکری قیادت کی مکمل حمایت اور امن و تحفظ کی فراہمی و جرائم و کرپشن کے خاتمے پر مامور تمام اداروں سے بھرپور تعاون کی پالیسی پر اتفاق کرتے ہوئے این جی پی ایف اور ایم آر پی کے تمام رہنما ¶ں ‘ عہدیداران اور کارکنان کو اس پالیسی پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کی گئی۔