لاہور: جناح اسپتال سے 2 دن کی نومولود بچی اغوا

Lahore Jinnah Hospital

Lahore Jinnah Hospital

لاہور (جیوڈیسک) جناح اسپتال سے 2 دن کی نومولود بچی اغواء ہو گئی، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے بچی کی بازیابی کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔

ورثاء کے مطابق شیر شاہ کالونی رائیونڈ روڈ کی شازیہ خرم کو 2 روز پہلے جناح اسپتال داخل کرایا گیا جہاں آپریشن سے اس کی بیٹی پیدا ہوئی۔

بچی اپنی نانی نسیم بی بی کے پاس تھی کہ ایک نقاب پوش عورت آ کر ان کے پا س بیٹھ گئی،نانی واش روم گئی، واپس آئی تو عورت بچی لے کر غائب ہو چکی تھی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اسپتال پہنچ گئی اور انھوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ملزمہ کی تلاش شروع کر دی۔