کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنماء عصمت انور محسود نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے نظریاتی کارکن اقبال ظفر جھگڑا کو گورنر خیبر پختونخواہ بننے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ اقبال ظفر جھگڑا کی بطور گورنر تعیناتی سے مسلم لیگ (ن) کے نظریاتی کارکنوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اقبال ظفر ظفر جھگڑا صوبہ خیبر پختونخواہ کی تعمیر و ترقی ،عوامی خوشحالی اور دہشت گردی کی عفریت کے خاتمے یقینی بنا نے کے لئے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لائیں گے عصمت انور محسود نے اقبال ظفر جھگڑا کی بطور گورنر خیبر پختونخواہ تعیناتی پر وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور صدر مملکت ممنون حسین سے تشکر کا اظہار کیا ہے۔