کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں جاری ٹارگیٹڈ آپریشن سے جہاں جرائم کی شرح میں قابل ذکر کمی ہوئی تو وہیں ۔ شہر میں جائیداد کی قیمتوں میں 23 فی صد تک ریکارڈ اضافہ بھی دیکھنے میں آیا ہے ۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق کراچی میں سیکورٹی اداروں کے آپریشن کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے۔ شہر میں جائیداد کی قیمتوں میں گزشتہ سال 23 فیصد تک ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ۔ ایسے علاقے جہاں کبھی امن و امان کی صورت حال کے باعث لوگ گھر بیچنے پر مجبور تھے ، وہاں اب دوبارہ مکانات خریدے جانے لگے ہیں ۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کسی ایک شعبے میں لوگوں نے جائز یا ناجائز طریقے سے کمایا گیا پیسا لگایا ہے تو وہ پراپرٹی کا کاروبار ہے ۔اس شعبے میں لگائے گئے سرمائے کی اصل مالیت کے بارے میں سرکاری اعداد و شمار دستیاب نہیں لیکن زمین کی قیمتوں میں اضافہ اور بے شمار نئے تعمیراتی منصوبوں کا آغاز ہورہا ہے ۔
اس کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ صرف گزشتہ سال کراچی میں 134 نئے رہائشی منصوبے شروع ہوئے ۔ جو2014ءمیں 106 اور 2013ءمیں ان کی تعداد صرف 72 تھے ۔
پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں جرائم کی شرح کم ہوئی ہے ۔گزشتہ سال کراچی میں 650 افراد قتل کیے گئے جو دو ہزار تیرہ میں قتل کیے گئے افراد کی تعداد کے مقابلے میں 75 فیصد کم ہے ۔ بھتا خوری کے واقعات میں 80 فیصد اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں 90 فیصد کمی واقع ہوئی ۔