خیرپور ناتھن شاہ: فیاض جعفری خیرپور ناتھن شاہ میں بیواہ خاتون 8 بچوں کی ماں امینہ سولنگی اپنے شوہر مرحوم حاجی غلام حسین سولنگی کے رشتیداروں کی زیادتیوں خلاف نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرا کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بااثر جو کہ ان کے شوہر کے قریبی رشتیدار ہیں جنہوں نے ان کے گھر پر قبضہ کر کہ انہیں بے دخل کردیا ہے اور ان کے گھر میں موجود مال مویشی پر بہی قبضہ کر لیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ 8 بچوں کی ماں ہوں بچوں سمیت در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوں اپنے ہی گھر سے بے دخل کے جانے پر ذلت بھری اور فاکا کشی جیسی زندگی گذارنے پر مجبور ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ کئی بار ایس ایچ او تھانہ خیرپور ناتھن شاہ سے انصاف کی اپیل کی لیکن انصاف تو نہیں ملا البتہ رسوائی ضرور ملی۔انہوں نے ایس ایس پی دادو شیراز نظیر عباسی سے بااثر خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔