ملتان (جیوڈیسک) مظفر گڑھ کی حدود میں ڈکیتی کی واردات کرکے فرار ہونے والے 3 ڈاکو ملتان کے قریب دیہاتیوں کے ہتھے چڑھ گئے، دیہاتیوں نے خوب تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا ہے ۔
مظفرگڑھ میں قصبہ گجرات کے قریب 6ڈاکو ڈکیتی کی وارداتوں کے بعد ایک گھر میں گھسے تو اہل خانہ نے چور مچا دیا اور ڈاکوؤں کا تعاقب شروع کر دیا اور ملتان میں قریب ہیڈ محمد والہ کے قریب ایک دیہات میں 3ڈاکوؤں کو پکڑنے کے بعد خوب دھنائی کی ،3 گھنٹے تک ایک کمرے میں ڈاکوؤں کو بند رکھا بعد میں مظفر گڑھ کی پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں کو ان کے حوالے کر دیا ۔
ڈاکوؤں کے مطابق ان کے نام آصف، حق نواز اور جعفر ہے اور ان کا تعلق کبیر والا سے ہے۔