ٹیلی نال فٹ بال ٹرافی بلو فٹ بال کلب گوادر نے اپنے نام کر لیا

 FOOTBALL TOURNAMENT

FOOTBALL TOURNAMENT

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) بلو موومنٹ فٹ بال کلب نواب شاہ کے زیر اہتمام ٹیلی نار موبائل کمپنی کے تعاون سے میونسپل اسٹیڈیم پر جاری آل پاکستان عبدالرشید قریشی ٹیلی نار فٹ بال ٹرافی اختتام پذیر ہوگیا ،فائنل مقابلے میں بلو چ فٹ بال کلب گوادر نے اے کے ایف سی کوئٹہ کو سخت اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-1سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کر لی۔

فاتح ٹیم کی جانب سے اللہ بخش اور طارق نے خوبصورت گول اسکور کئے جبکہ اے کے ایف سی کوئٹہ کا واحد گول عظمت اللہ نے اسکور کیا ۔فائنل میچ کے اختتام پر ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتما م تقسیم انعامات کی شایان شان تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مہمان خصوصی سندھ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سید خادم علی شاہ نے فاتح ٹیم بلو فٹ بال کلب گوادر کے کپتان کو ٹرافی اور ٹیلی نار موبائل کمپنی کی جانب سے 40ہزار روپے کیش پرائز دیئے جبکہ رنراپ ٹیم اے کے ایف سی کوئٹہ کے کپتان کو رنر اپ ٹرافی اور ٹیلی نار کی جانب سے 20ہزار روپے کیش پرائز سے نوازا شاندار کھیل کے مظاہرے پر بلوچ کلب گوادر کے گول کیپر کو خصوصی ٹرافی دیا گیا۔

اس موقع پر سیکریٹری سندھ فٹ بال ایسوسی ایشن رحیم بخش بلوچ ،ٹورنامنٹ سیکریٹری رائو نعیم بلو ،چیئر مین آرگنائزنگ کمیٹی راشد قریشی ،ٹیلی نار سائوتھ زون 2کے آفیسر ملک رضوان ،سیکریٹری سندھ ریفریز ایسوسی ایشن اقبال،سعید خان ،صدر ریفریز سندھ فٹ بال اقبال جونیئر ،نوید رائو ،ماسٹر ریاست علی ،ماسٹر عبداللہ اور دیگر موجود تھے ۔فائنل میچ میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری جاوید بنگش ،نصیر عمر بلوچ ،افتخار اور جلال احمد نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر زین العابدین اور میڈیا کوارڈینٹر اسحاق عثمان تھے۔