قرض لیکر قوم کو سہانے خواب دکھانا حب الوطنی نہیں ہے۔ جی کیو ایم

Loans

Loans

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قرض زدہ حکمرانی کے ذریعے عوام کو سہانے خواب دکھانے کی روایت پر اظہار تاسف کرتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی طرح مسلم لیگ ن بھی مخصوص و محدود طبقات کے مفادات کیلئے قوم کے نام پر قرض پر قرض لینے کی روایت پر کاربند ہے جو ملک و قوم کے مستقبل کیلئے خوش آئند نہیں بلکہ انتہائی خطرناک ہے۔

معیشت کا کاسمیٹک سرجری زدہ روپ دکھاکر زرمبادلہ کے ذخائر 20ارب ہونے کی نوید سنانے والے وزیر خزانہ قوم کو یہ نہیں بتارہے کہ جنوری 2014ءسے نومبر2015ءکے اواخر تک حکمرانوں نے قوم 2871ارب کے قرض کا تحفہ دیکر قوم کو 18224ارب روپے کا مقرض بنادیا ہے اور غیر ضروری اخراجات میں کمی کرکے قرض اتارنے کی سبیل کرنے کی بجائے مزید قرضوں کے حصول کے ذریعے ملک و قوم کا مستقبل تباہ کرنے میں لگی ہوئی ہے۔