لاڑکانہ (جیوڈیسک) سندھ کے وزیر داخلہ انور سہیل سیال نے کہا ہے کہ صوبے میں بارڈر سیکیورٹی فورس فوری طور پر بحال کر دی گئی ہے۔
لاڑکانہ میں اعلی سطح کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انور سہیل سیال نے کہا کہ بارڈر سیکیورٹی فورس بلوچستان سے سندھ میں داخل ہونے والے دہشت گردوں کی روک تھام کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں 7 ہزار مدارس رجسٹرڈ ہیں جن میں سے 55 مدارس کے خلاف غیر قانونی کام کرنے پر کارروائی کی جا چکی ہے۔ کراچی اور شکارپور آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔