کوٹلہ ارب علی خان (چوہدری فیصل گجر) تھانہ سول لائن گجرات کا مشہور مقدمہ 137/98 کی تاریخ پیشی 3 مارچ ہے جس میں ایم این اے چوہدری عابد رضا سمیت دیگر تین ملزمان کو طلب کیا ہوا ہے 3 مارچ کو اہم فیصلہ متوقع ہے ۔اس میں سابق امیدوار برائے ایم این اے حلقہ این اے 107 راجہ حق نواز بابر کی طرف سے چوہدری جاوید اختر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ،اللہ وسایا ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کراچی سے پیش ہوں گے ۔یاد رہے کہ اس کیس میں ایم این اے چوہدری عابد رضا پر 7/80Aسوموٹو میں راجہ حق نواز بابر نے اہلیت اور سزا کو چیلنج کیا ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Hafeez
کوٹلہ ارب علی خان (چوہدری فیصل گجر+زاہد اقبال زیدی) سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری نعیم رضا کوٹلہ کے قریبی ساتھی ،ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ملک محمد حفیظ اعوان پہاڑے ناورے سے ایک ماہ کے نجی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ۔اسلام آباد ایئر پورٹ پردوست احباب اور عزیزو اقارب نے استقبال کیا ۔ڈیرہ چوہدری نعیم رضا ،چوہدری شاہد رضاکوٹلہ پر معززین علاقہ سے ملاقاتیں کیں اور مصروف دن گزارا۔ملاقات کرنے والوں میں راجہ شاہد اقبال ایڈووکیٹ امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر،ملک ندیم عاشق اعوان ،راجہ حق نواز بابر، حاجی فضل حسین پہاڑے،لالہ بشیر بٹ کوٹلہ، سید ندیم رضا شاہ پہاڑے، مولوی بلال شام پور ،چوہدری بشیر بٹر ،سید ارشد شاہ،ملک فاروق سمرالہ، ملک ضیاء مہر، حاجی مشتاق بنیاں،راجہ عمران بٹر، راجی نعیم سپین، چوہدری فیصل الٰہی مرالہ، چوہدری یوسف ڈنمار ک منڈیر،چوہدری عظمت منڈیر،راجہ رفاقت شہزاد سریعہ،راجہ محمد افضل شیخ پور، چوہدری ارشد اسڑ،بشارت مہر ککرالی، ملک رزاق سیدو لنگار، ملک غلام حسین سیدولنگار و دیگر شامل ہیں۔
کوٹلہ ارب علی خان (چوہدری فیصل گجر+زاہد اقبال زیدی) ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ککرالی کے اشتہاریوں کے خلاف گھیرہ مزید تنگ، دو دن میں کیٹگری A اور B کے 10 اشتہاری گرفتار کر لئے ،عوامی حلقوں کا بھرپور خراج تحسین ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ککرالی امیر عباس چدھڑ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف مقامات پر چھاپے مار کردو دنوں میں کیٹگری اے اور بی کے مزید دس اشتہاری ملزمان گرفتار کر لئے۔ ایس ایچ او تھانہ ککرالی امیر عباس چدھڑنے تھانہ ککرالی میں روزنامہ جذبہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ ککرالی کو اشتہاریوں سے پاک کرکے دم لوں گا اور کیٹگری اے ،بی اور عدالتی اشتہاری جہاں بھی چھپے ہوں گے میں انہیں ہر صورت گرفتار کرکے قانوں کے کٹہرے میں لائوں گا یہ میرا فرض ہے۔ انشاء اللہ تھانہ ککرالی میں تعیناتی کے دوران ہر قسم کی سفارش اور دبائو سے بالا تر ہو کر اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہوں اور میرے پاس آنے والا ہر سائل میرے لئے قابل قدر ہے میرا موبائل 24 گھنٹے کھلا ہوتا ہے ۔تھانہ ککرالی کے دروازے ہر خاص و عام کے لئے 24 گھنٹے کھلے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کوٹلہ ارب علی خان (چوہدری فیصل گجر+مہر جلال شائق) عاشق رسول غازی ملک محمد ممتازقادری شہید عالم اسلام کے ہیرو ہیں انہوں نے دربار رسالت ۖمیں اپنے آپ کو سرخرو کر لیا ہے ہم انہیں بھر پور خراج تحسین پیش کرتے ہیںان خیالات کا اظہار قاری عبدالقیوم سنی نے روزنامہ جذبہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اپنے بیان میں کیا ۔قاری عبدالقیوم سنی نے کہا کہ غازی ملک محمد ممتاز قادری نے ناموس رسالت پر اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے ثابت کر دیا ہے کہ ابھی مسلمانوں میں غیرت ایمانی موجود ہے ۔مسلمان اپنے پیارے آقا حضرت محمد مصطفی ۖ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتے اس کے لئے ایک نہیں ہزار جانوں کا نذرانہ بھی پیش کرنا پڑے تو اس کی پرواہ نہیں ۔قاری عبدالقیوم سنی نے مزید کہا کہ ہم انشاء اللہ غازی ملک محمد ممتاز قادری کے مشن کو آگے لے کر چلیں گے اس کے لئے ہمیں اپنی جان بھی دینی پڑی تو اس کی بھی پرواہ نہیں کریں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خان (چوہدری فیصل گجر+مہر جلا ل شائق) ممتاز مذہبی شخصیت مولوی بلال شام پور نے غازی ملک ممتاز قادری شہید کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غازی ملک محمد ممتازقادری نے ناموس رسالت پر اپنی جان قربان کر کے اپنا نام آقا دو جہاں حضرت محمد مصطفی ۖ کے سچے عاشقوں میں لکھوا لیا ہے ہم غازی ملک محمد ممتاز قادری کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے غیرت ایمانی کا مظاہرہ کیا اور پیارے آقا کے قانون کو کالا قانون کہنے والے ملعون کو جہنم واصل کیا ۔ہم انہیں بھر پور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔