راولپنڈی (جیوڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر تاجکستان میں ہیں۔ جہاں انھوں نے تاجک صدر امام علی رحمانوف سے ملاقات کی۔ تاجک صدر نے افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیوں کی تعریف کی۔
امام علی رحمانوف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کا آپریشن دنیا کیلئے رول ماڈل ہے۔
آرمی چیف نے تاجک وزیر دفاع اور چیف آف جنرل اسٹاف سے بھی ملاقاتیں کیں۔ جنرل راحیل شریف نے تاجکستان کے ملٹری انسٹی ٹیوٹ اور ملٹری ٹریننگ سینٹر کا دورہ بھی کیا۔