واشنگٹن (جیوڈیسک) مشیرخارجہ خارجہ سرتاج عزیز نے امریکی تھنک ٹینک کونسل آن فارن ریلیشنزسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے مذاکرات شروع کیے جانے کے منتظرہیں۔
امریکا پاکستان اور بھارت کیلئے دفاعی پالیسی میں توازن کو مدنظر رکھے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت جوہری ہتھیاروں میں اضافہ کر رہا ہے، جس پر پاکستان کو تشویش ہے۔ جب تک بھارت جوہری ہتھیاروں میں کمی نہیں کرے گا پاکستان کمی نہیں کر سکتا۔
سرتاج عزیز نے امریکی تھینک ٹینک دیفنس رائٹر گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ اے پی ایس نے پوری قوم کوایک کر دیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ غیررجسٹرڈ مدارس بند کئے جا رہے ہیں جببکہ سرمایہ کار بھی واپس پاکستان آرہے ہیں۔