روسی وزیر خارجہ کا جان کیری سے رابطہ، شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال

Sergei Lavrov and John Kerry

Sergei Lavrov and John Kerry

ماسکو (جیوڈیسک) میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ لاروف نے کہا شام میں موجود دہشتگرد ترکی کے راستے اسلحہ حاصل کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا امدادی سامان لے جانے والوں میں ایسے عناصر شامل ہیں جو اس آڑ میں اسلحہ لے جاتے ہیں۔ سرحد بند کرنے سے دہشتگردوں کے لئے اسلحہ کے حصول کا راستہ بند ہو جائے گا۔

ادھر روسی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ لاروف نے امریکی ہم منصب سے فون پر بات چیت کی اورشام میں جنگ بندی کو مؤثر بنانے کے لئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفن ڈے مستورا کا کہنا ہے شامی حکومت اور حزب اختلاف کے درمیان امن مذکرات کا نیا دور 9 مارچ سے شروع ہو گا۔